پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں پرچوں کی مارکنگ روک دی گئی

لاہور(ایس این این) تنخواہوں میں اضافے اور لیو انکیشمینٹ کے نوٹیفکیشن کی واپسی کے مطالبہ کے لیے پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پرچوں کی مارکنگ روک دی گئی ہے. لاہور، ساہیوال، ڈی جی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور ملتان بورڈ کے ملازمین اور سرکاری ممتحن خواتین و حضرات سمیت معاون عملے نے پرچوں کی مارکنگ فوری طور پر روکتے ہوئے لاہور میں جاری دھرنے میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے. یاد رہے کہ سرکاری ملازمین کا سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔تنخواہوں میں اضافے اور لیوانکیشمینٹ کے نوٹیفکیشن کی واپسی کا معاملہ ،سرکاری ملازمین کا سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔ احتجاج میں شرکت کے لیے سرکاری دفاتر سے ملازمین کی سول سیکرٹریٹ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔پنجاب کے سرکاری ملازمین نے وفاق کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے تنخواہوں اور پنشن میں کم اضافہ کیا، سرکاری ملازمین سرکاری امور میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ مگرنظرانداز کیا جا رہا ہے۔مظاہرین کا کہنا ہےکہ پنجاب حکومت نےسرکاری ملازمین کا حق مارا، لیوانکیشمینٹ ہمارے بچوں کاحق ہے،مطالبہ کیا کہ لیوانکیشمینٹ کا نیا نوٹیفکشن واپس لیاجائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں