ساہیوال، 10 ستمبر کو ہونے والے میڈیکل کالجز انٹری ٹیسٹ کے انتظامات مکمل

ساہیوال(ایس این این)پنجاب کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ 10ستمبر بروز اتوار منعقد ہوگا جس کے لئے ساہیوال میں دو سنٹرز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اور ڈی پی ایس میں بنائے گئے ہیں جس میں بالترتیب 1120 طلبہ اور 2584طالبات امتحان دیں گی۔ ایم ڈی کیٹ کے لئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر اکرام الحق کی زیر صدارت منتگمری ہال میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید عثمان منیر بخاری، اے سی ساہیوال محمد عظمان چوہدری سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ ڈ پٹی کمشنر اکرام الحق نے ٹیسٹ کے موقع پر طلبہ وطالبات اور ان کے ہمراہ آنے والے والدین کے لئے بہترین انتظامات کرنے اور ٹریفک مینجمنٹ پلان تیار کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے دونوں تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ والدین کے بیٹھنے اور انہیں پینے کے پانی کی فراہمی کا بھی انتظام کیا جائے۔ اجلاس میں دوسرے شہروں سے آنے والے طلبہ و طالبات کی رہنمائی کے لئے شہر کے تمام انٹری پوائنٹس پر بینرز بھی لگانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے دونوں سنٹرز پر ہیلتھ بوتھ بنانے کی بھی ہدایت کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں