پنجاب میں تعلیمی اداروں میں ایک ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان

الیکشن کے باعث 6 تا 9 فروری اسکول، کالجز اور یونیورٹیاں بند رہیں گی، نگران وزیراعلیٰ

لاہور(ایس این این) نگران پنجاب حکومت نے الیکشن کے پیش نظر صوبہ بھر کے تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا اعلان کردیا۔ 5 فروری سے 9 فروری تک اسکولز، کالجز اور جامعات بند رہیں گی۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے عام انتخابات کے پیش نظر پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں الیکشن کی چھٹیاں 6 سے 9 فروری تک ہوں گی جبکہ پیر 5 فروری کو تعلیمی ادارے یوم کشمیر کی وجہ سے بند رہیں گے، اس طرح اسکول و کالجز اور جامعات میں پیر سے جمعہ تک چھٹیاں ہوں گی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ تعطیلات کا اطلاق تمام اسکولز، کالجز، جامعات پر ہوگا جبکہ 3 فروری تک تعلیمی ادارے صبح 9:30 کھلیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں