ہیری اسٹائلز اور زوئی کریویٹز اس وقت ہالی ووڈ کا نیا مقبول جوڑا بن گئے ہیں، جن کی نئی محبت نے مداحوں میں خاصی ہلچل مچا دی ہے۔
اگرچہ یہ رشتہ نیا دکھائی دیتا ہے، لیکن دی مرر کے مطابق دونوں کئی سالوں سے ایک دوسرے کے دوست ہیں۔ ایک ذریعے نے بتایا، "زیادہ تر لوگ نہیں جانتے کہ وہ برسوں سے دوست ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کے درمیان رشتہ اتنا فطری اور آسان محسوس ہو رہا ہے۔”
یہی قربت ہیری کو اپنی نجی زندگی کے بارے میں غیر معمولی طور پر کھل کر بات کرنے پر آمادہ کر رہی ہے، حالانکہ وہ عام طور پر بہت محتاط رہتے ہیں۔ دی سن کو ایک ذریعے نے بتایا، "ہیری ایک بہت نجی انسان ہے۔ یہ کوئی راز نہیں کہ اس نے کئی لوگوں کو ڈیٹ کیا، لیکن ہمیشہ یہ اتنا عوامی نہیں ہوتا۔ وہ کبھی بھی دنیا کو اپنی نئی گرل فرینڈ سے روشناس کرانے میں جلد بازی نہیں کرتا، لیکن اس بار وہ سمجھتا ہے کہ زوئی واقعی خاص ہے۔”
دونوں کی پہلی جھلک روم میں ایک ساتھ دیکھی گئی، اس کے بعد وہ نیویارک میں لنچ پر نظر آئے جہاں ہیری نے زوئی کے والد اور عالمی شہرت یافتہ موسیقار لیننی کریویٹز سے ملاقات کی۔ تینوں کو ریسٹورنٹ سینٹ ایمبروز میں دیکھا گیا، اور رپورٹس کے مطابق ہیری نے بہترین تاثر چھوڑا۔
پیپل میگزین کو ایک ذریعے نے بتایا، "لیننی اپنی بیٹی کے معاملے میں ہمیشہ محتاط رہتا ہے، لیکن ایسا لگا کہ وہ ہیری سے مل کر خوش ہوئے۔ وہ شائستہ، سادہ مزاج اور واقعی فیملی کو جاننے میں دلچسپی رکھنے والے لگے۔”
ذرائع کے مطابق لنچ کے دوران سب خوب ہنس رہے تھے، اور لیننی کو ہیری کا مزاحیہ انداز خاصا پسند آیا۔ "وہ ہمیشہ چاہتا ہے کہ زوئی کسی ایسے شخص کے ساتھ ہو جو اس کی عزت کرے، اور لگتا ہے کہ ہیری اس معیار پر پورا اترتا ہے۔”
نیو یارک کی اس ملاقات کے بعد یہ جوڑا دوبارہ اٹلی میں چارلی ایکس سی ایکس کی شادی پر بھی ایک ساتھ نظر آیا۔
قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ محض ایک وقتی تعلق نہیں بلکہ دونوں سنجیدگی سے اس رشتے کو آگے بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ "وہ دونوں اسے طویل المدتی بنانا چاہتے ہیں،” ایک ذریعے نے تصدیق کی۔
Sahiwal Today Entertainment World