ہومقومی خبرنامہمعروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا بیٹا پراسرار طور پر...

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا بیٹا پراسرار طور پر گولی لگنے سے جاں بحق

میاں چنوں : معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا بیٹا پراسرار طور پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا ہے۔ ڈی ایس پی میاں چنوں سلیم مارتھ کا کہنا ہے کہ مولانا عاصم جمیل کے سینے پر گولی لگی۔انہیں تشویشناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکے۔ ڈی ایس پی میاں چنوں کاکہنا ہے کہ مولانا عاصم جمیل نے خود کشی کی ہے جبکہ دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں قتل کیا گیا ہے۔بعض ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی میاں چنوں کاکہنا تھا کہ مولانا عاصم جمیل نے اپنے سینے پر گولی ماری ۔مولانا عاصم جمیل کو تشویشناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا ،تاہم وہ ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ ڈی ایس پی میاں چنوں سلیم مارتھ نے کہاکہ مولانا عاصم جمیل کی خود کشی کی وجہ سامنے نہ آسکی۔

یہ بھی پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول خبریں

مزید خبریں دیکھیں