ساہیوال، دو خواتین سے جبری زیادتی، ملزم فرار

ساہیوال ( آن لائن۔ 23 جون2023ء) دربارمحمد پناہ کمیر سے شادی شدہ خاتون کوحادثہ کی خبر دیکر کار میں ملزم میں لے گئے اور ملزموں نے عارف والا ہسپتال جانے کی بجائے ایک کمرہ میں لیجاکر پسٹل دکھا کر جبراًً آبروریزی کی اور فرارہوگئے ۔پولیس کمیر نے ملزموں محمد احمد اورمحمد عدنان کے خلاف خاتون کے خاوند محمد خلیل کی مدعیت میں376ت پ مقدمہ درج کرکے ایک ملزم محمد احمد کو گرفتارکرلیا۔دریں اثناء چک 117نوایل میں گھر میں سوئی ہوئی ایک خاتون شہناز بی بی سے دونامعلوم مسلح افراد نے جبراًً زیادتی کی اور فرارہوگئے ۔ پولیس کمیر نے شہناز بی بی کی بھابی اقبال بی بی کی مدعیت میں دونامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ376ت پ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ابھی تک ملزم گرفتارنہیں ہوسکی

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں