ساہیوال، ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق 6 زخمی

ساہیوال (آن لائن۔ 25 جون2023ء) ساہیوال و گردونواح میں ٹریفک حادثات میں5افراد جاں بحق اور6مسافر شدیدزخمی ہوگئے۔نیو فیصل آبا د ساہیوال روڈ پر قطب شہانہ کے قریب شہ زور ڈالہ گاڑی اورکیری ڈبہ میں تصادم کے نتیجہ میں ایک خاتون امانت بی بی جاں بحق اور چھ مسافرزخمی ہوئے زخمیوںمیں سویرا18سالہ ،اُسکی ماں انور بی بی 55سالہ ،فرزانہ زوجہ غلام رسول 35سالہ ،محمد خاں 32سالہ ،ملازم حسین ڈرائیور شہ زور ڈالہ اور عطاء اللہ شامل ہیں۔ریسکیو1122نے تمام زخمیوں کو ہسپتال داخل کرادیاہے جہاں تین کی حالت نازک ہے تما م زخمیوں کا تعلق ستیانہ روڈ فیصل آباد کی کالونی سے ہے ۔موٹر سائیکلوں کے ایک دوسرے سے ٹکرانے کے نتیجہ میں جھنگ سے آئے مہمان مزمل کا 23سالہ بیٹا فاروق ،گڑھ فتح شاہ کے تنویر کا دوسالہ بیٹا عبداللہ ،چک 59جی ڈی شفیق کی 45سالہ بیوی زہراں اورچک 86سکس آر کےعبدالحمیدکا 40سالہ بیٹا محمد بوٹا کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال ایمرجنسی لایا گیا جہاں چاروں زخموں کی پ*تاب نہ لاکر دم توڑ گئے ۔پولیس نے حادثات کی تفتیش شروع کردی ہے ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں