عارفوالہ، ڈاکو ڈی ایس پی،اہل خانہ کویرغمال بنا کر ڈیڑھ کروڑ لے اڑے

عارف والا (ایس این این) عارف والا میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکو ڈی ایس پی اور اہلخانہ کو یرغمال بناکر ڈیڑھ کروڑ سے زائد لے اڑے۔ ایف آئی آر کا متن میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکو گھر سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 60 تولے کے طلائی زیورات اور 57 لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ آر پی او ساہیوال محبوب رشید نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔پولیس کے مطابق پانچ ڈاکو گھر میں گھسے اور ڈی ایس پی محمد سجاد خان اور ان کے اہلخانہ کو یرغمال بنا لیا، واردات کے دوران ان کے بھائی ٹکا محمد فرید ایڈووکیٹ پہنچے تو ڈاکوؤں نے انہیں بھی یرغمال بنا لیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں