اوکاڑہ کرپشن کیس میں بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع

اوکاڑہ (آن لائن) سپیشل جج انٹی کرپشن ساہیوال عارف محمود خان نیازی نے ضلع کونسل اوکاڑا ڈھائی کروڑ روپے غبن کیس میں بشری بی بی سابقہ خاتون اول اور اس کے بھائی احمد مجتبی کے شریک ملزم تحصیل افسر چوہدری شبیر احمد کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری میں 15 جولائی تک توسیع کردی ہے اور انٹی کرپشن سرکل اوکاڑا کو مقدمہ کی تفتیش مکمل کرکے ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔انٹی کرپشن اوکاڑا سرکل نے ضلع کونسل اوکاڑا کے ترقیاتی منصوبوں میں ڈھائی کروڑ خرد برد کرنے کے الزام میں بشری بی بی اہلیہ سابقہ وزیر اعظم، ان کے بھائی احمد مجتبی ، محمد ریاض ٹھیکے دار ، علی رضا سب انجینئر اور تحصیل افسر چوہدری شبیر احمد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں