انڈسڑیل فیڈر جہاز گراؤنڈ،فیڈر کی خرابی 18 گھنٹے بجلی بند رہی

ساہیوال(ایس این این) واپڈا میپکو گرڈ جہاز گراؤنڈ انڈسٹریل فیڈر میں فنی خرابی کے سبب بجلی کی سپلائی معطل۔ جہاز گراؤنڈ سمال انڈسٹری سٹیٹ وکلا کالونی، گورنمنٹ سرونٹس کالونی سوشل سیکورٹی ہسپتال، گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی اور ملحقہ آبادیوں میں اٹھارہ گھنٹے گذرنے کے باوجود بجلی کی سپلائی بحال نہ ہوسکی۔اٹھارہ گھنٹے بعد واپڈا نے انڈسٹریل فیڈر کی بجلی کی سپلائی کا تمام لوڈ دوسرے فیڈروں پر ڈال کر بجلی کی سپلائی بحال کی ۔ واپڈا صارفین نے وزیر اعظم اور وفاقی وزیر توانائی سے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈا گرڈ جہاز گراؤنڈ کے انجینئروں کی کوتاہی کا نوٹس لیا جائے اور ذمے دار انجینئروں کو معطل کر کے طویل شٹ ڈائون کے ذمے داروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں