ہومساہیوال ڈویژنیونیورسٹی آف ساہیوال، طلباء گروہوں میں تصادم

یونیورسٹی آف ساہیوال، طلباء گروہوں میں تصادم

ساہیوال(این این آئی) یونیورسٹی آف ساہیوال کے طلبا کے دو گروپوں میں تصادم پر فائرنگ سے چھ طلبا سمیت آٹھ زخمی ہوگئے ۔زخمی طلبا میں وشال، منشا اٹھارہ سالہ ، سلمان جاوید چوبیس سالہ، ارحم ظفر پچیس سالہ، راشد علی پچیس سالہ، منیب رمضان تیئس سالہ، اسد علی بائیس سالہ اور آئوٹ سائیڈر مستقیم سرفراز بائیس سالہ، عبد المنان اسلم بائیس سالہ شامل ہیں جن میں ایک طالبعلم کی حالت نازک ہے۔

تفصیلات کے مطابق لا ڈیپارٹمنٹ اور انگلش ڈیپارٹمنٹ کے طلبا کے گروپوں میں عرصہ دراز سے کشیدگی چلی آرہی ہے۔ گورنمنٹ کمپری ہنسیو چوک کے قریب ایک پٹرول پمپ پر طلبا نے اس چوک کو میدان جنگ بنا رکھا ہے جہاں یونیورسٹی آنے والے اور گھروں کو جانے والے طلبا کے درمیان ایک دوسرے کے گروپ کی لڑائی اور فائرنگ روز کا معمول بن کر رہ گئی ہے۔


پولیس کی چوک میں گشت پر موجود گاڑیاں بھی ان طلبا سے نمٹنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں بلکہ طلبا کے گروپوں میں فائرنگ کے واقعات رونما ہونے پرپولیس کی گاڑیاں اپنا راستہ بدل لیتی ہیں ۔اس سلسلے میں طلبا کے دونوں گروپوں کی طرف سے تھانہ سول لائینز اور فرید ٹاؤن میں مقدمات درج ہوچکے ہیں لیکن پولیس ملزموں کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی بلکہ اس وقت دونوں گروپوں کے گیارہ طلبا مقدمات میں اشتہاری چلے آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول خبریں

مزید خبریں دیکھیں