ساہیوال، ڈکیتی کی وارداتوں میں لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے

ساہیوال(این این آئی) نقب زن زمیندار ریسکیو 1122 ملازم اور سرکاری افسر کے گھروں سے 31 لاکھ 55 ہزار روپے کی نقدی اور زیورات لوٹ کرفرار ہوگئے ۔ اڈا داد فتیانہ پر نقب زن زمیندار محمد صدیق کے گھر سے ایک لاکھ 65ہزار روپے کی نقدی 13لاکھ 40ہزار روپے کے زیورات موبائل اور ایل ای ڈی لوٹ کرفرار ہوگئے۔چک 65 جی ڈی میں نقب زن ریسکیو 1122 کے ملازم راشد محمود کے گھر سے 14لاکھ 50 ہزارروپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔وی بلاک فرید ٹاؤن سے ایک سرکاری افسر سید محمد شاہ کے گھر سے نقب زن ایک لاکھ روپے نقدی اور ایک لاکھ روپے مالیت کا لیپ ٹاپ لوٹ کرفرار ہو گئے۔ پولسی ہڑپہ ، یوسف والا ، فرید ٹاؤن نے مقدمات محمد صدیق ، راشد محمود اور محمد شاہ کی مدعیت میں درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ابھی تک ملزمان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں