ساہیوال، فائرنگ کے مقدمے میں ملوث 10 طلباء جیل منتقل

ساہیوال (این این آئی) جوڈیشل مجسٹریٹ راؤ محمد زبیر نے یونیورسٹی آف ساہیوال کے طلباگروہوں کے تصادم کے مقدمے میں گرفتاردس طالبعلموں شاہد وٹو، شاہ زیب، طیب طارق ، حسنین چوہدری ، رمضان جٹ، محبوب گجر، حنان، ارسلان عادل اور مستقیم سرفراز وٹو کو جوڈیشل ریمانڈ پر سنٹرل جیل ساہیوال بھیج دیا اور پولیس سول لائنز کو حکم دیا کہ ملزموں کو دوبارہ تیس جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائے۔پولیس سول لائنز نے 16 جولائی کو یونیورسٹی آف ساہیوال کے طلبا گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ طلبا کو ذخمی کرنے کے مقدمے میں اٹھارہ طلبا کے خلاف مقدمہ درج کر کے دس طلبا کو گرفتار کرلیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں