ہوم تعلیم ساہیوال تعلیمی بورڈ میٹرک کے نتائج کا اعلان 31 جولائی کو کرے...

ساہیوال تعلیمی بورڈ میٹرک کے نتائج کا اعلان 31 جولائی کو کرے گا

ساہیوال (بیورورپورٹ)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال میٹرک پہلا سالانہ امتحان2023کے نتائج کا اعلان31جولائی بروز پیر بوقت صبح10بجے کرے گا۔طلباء و طالبات اپنا رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ www.bisesahiwal.edu.pk سے چیک کر سکتے ہیں۔ یہ بات کنٹرولر امتحانات رانا نوید عظمت نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔انہوں نے مزید بتایا کہ امیدواران اپنا رول نمبر800292پر ایس ایم ایس کر کے بھی نتیجہ حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن امیدواران کے نتائج بقایا فیس یا دیگر دفتری کوائف پورے نہ ہونے کی وجہ سے روکے گئے ہیں وہ اس وقت تک جاری نہیں کئے جائیں گئے جب تک وہ اپنے کوائف، واجبات پورے ادا نہیں کرتے۔

مزید تعلیمی خبریں اور ملازمت کے لیے یہاں کلک کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں