ساہیوال، چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں، شہری لٹ گئے

ساہیوال(این این آئی) ڈاکو ریکوری آفیسر اور دو دوکانداروں سے 42ہزارآٹھ سو روپے کی نقدی ، دو موٹر سائیکل اور دو موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے ۔چک96 نو ایل کے قریب پی جے اینڈ کمپنی کے ریکوری آفیسر ظفر اقبال ریکوری کے بعد اپنی موٹر سائیکل نمبر 4097 ایس ایل کے پر واپس آرہے تھے کہ پستول دکھا کر ڈاکو دس ہزار روپے نقدی موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔جی ٹی رو ڈپر جامعہ رشیدیہ کے قریب چک 77 فائیو آر کے دوکاندار عرفان غنی سے ڈاکو موٹر سائیکل نمبر 9931 اے ایف وائی اور نقدی دو ہزا ر روپے چھین کر لے گئے ۔ساہیوال پاکپتن روڈ پر چک 110 نو ایل کے قریب محمد کاشف دوکاندار سے ڈاکو 30ہزار آٹھ سو روپے نقدی اور دو موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ پولیس یوسف والا ، غلہ منڈی اور ڈیرہ رحیم نے تین مقدمات 392,397 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہوسکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں