بابو سر ٹاپ، ساہیوال کے سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ 8 جاں بحق

مانسہرہ(ایس این این) بابوسر ٹاپ کے علاقے گیتی داس کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی کو خوفنادک حادثہ پیش آیا ہے۔حادثے میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ 16 افراد زخمی ہو گئے۔واقعے سے متعلق اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑی روانہ کر دی گئی تھی۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو چلاس منتقل کیا جارہا ہے. بابوسر ٹاپ میں ہونے حادثہ میں جاں بحق افراد کا تعلق ضلع ساہیوال سے ہے۔مرنے والوں میں ساہیوال وولٹاس کیبل آپریٹر کے مالک ظفر جوئیہ کا ایک بیٹا، 2 بھائی،بھائی کی بیٹی، بھابی اور 3 بھتیجے شامل ہیں۔

ریسکیو آپریشن جاری ہے۔حادثہ کا شکارافراد ہائی روف نمبری LES/4618 میں سوار تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر صداقت علی کے مطابق سیاحوں کی گاڑی الٹنے کا واقعہ بابو سرٹاپ کے علاقے گیتی داس کے مقام پر پیش آیا، حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے۔

Take a Tour | Marketing Automation, Landing Pages, Webinars, Email Marketing

انہوں نے بتایا کہ موٹر کار اور ہائی روف کے ٹکرنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ہے،ہائی روف گہری کھائی میں گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ 9 زخمیوں اور ایک جاں بحق افراد کو آر ایچ کیو چلاس لایا گیا ہے جب کہ 7 زخمیوں اور 7 جاں بحق افراد کو ناران کی طرف لے جایا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں