ساہیوال( آن لائن) ڈاکو کمپنی آفیسر ، طالبہ ، بیوپاری اور دوکاندار وں سے 68 لاکھ 69 ہزا ر روپے کی نقدی ،زیورات اور موٹر سائیکل اور 8 موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ڈبلیو بلا ک سکیم نمبر 3 موڑ پر ڈاکوایک کمپنی آفیسر احمد رضا سے اسلحہ کے زور پر نقدی پانچ ہزار روپے موبائل ، لیپ ٹاپ مالیت ڈیڑھ لاکھ روپے بیگ سمیت ۔بائی پاس چک 134 نو ایل موڑ پر بیوپاری خلیل الرحمن سے نقدی 8ہزار دوسوروپے اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔
سٹی پوسٹ آفس چوک سے ایک طالبہ سے نقدی 38 ہزار روپے، چک 153 نو ایل کے قریب زمیندار حمید اصغر سے 18 ہزار روپے نقدی و موبائل، چک 99 نو ایل میں صدام حسین کے گھر سے 50 ہزار روپے نقدی و موبائل اورموٹر سائیکل نمبر 9801 ایس ایل، فتح شیر کالونی موڑ پر ایک محنت کش محمد ذیشان سے موبائل، تین مرلہ سکیم میں ایک دوکاندار حافظ محمد مدثر کی دوکان سے 66 لاکھ روپے کے زیورات اور دو موبائل لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس فرید ٹاؤن ، غلہ منڈی ، سٹی ، کمیر ، ڈیرہ رحیم اور فتح شیر نے 8 مقدمات 397-392 اور 356 ت پ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہوسکی

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں