ساہیوال تجاوزات کی بھرمار، بلدیہ خاموش تماشائی

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال میں چرچ روڈ، لیاقت چوک بیرون لاری اڈا سمیت دیگر شاہراہیں خوانچہ فروش اور ریڑھی بانوں کے قبضے میں ہیں.بلدیہ رسمی کارروائی کے بعد خاموشی اختیار کرلیتی ہے. جم خانہ کلب ساہیوال کی دیوار کے ساتھ غیرقانونی پارکنگ سٹینڈ عدالتی نظام کی کمزوری کا نشان بنا ہوا ہے. تجاوزات کو ہٹانے میں بلدیہ کا کردار کہیں نظر نہیں آتا. کربلا روڈ، گول چکر، مشن چوک، جہاز گراؤنڈ میں دکانداروں نے دکانوں کے باہر سڑک کو بھی اپنی ملکیت بنایاہواہے ، مگر عوام اور ایمبولنسز کو گزرنے میں شدید دشواری کے باوجود بلدیہ انتطامیہ سو رہی ہے.بیرون لاری اڈا میں اوورہیڈ برج کے ساتھ موٹر سائیکل رکشے اندھا دھند سڑک کے آرپار سورایوں کی تلاش میں بے ہنگم انداز میں دوڑتے نظر آتے ہیں مگر ٹریفک اہل کار خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں.چرچ روڈ‌پر حاجی عبدالقیوم ہسپتال کے گیٹ پر بھی رکشے اور ریڑھیاں کھڑی رہتی ہیں جس کی وجہ سے ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں