اوکاڑہ، کیمیکل سے تیارہ شدہ 5 ہزار لٹر دودھ پکڑا گیا

اوکاڑہ(ایس این این) رینالہ خورداسسٹنٹ کمشنر اورمحکمہ فوڈ اتھارٹی نے حساس ادارے کی نشاہدہی پر اندرون جی ٹی روڈ انوار شہید کالونی نہرٹوایل پل رینالہ خورد کے قریب کارروائی کے دوران کیمیکل سے تیارجعلی دودھ کی گاڑی ڈرائیورسمیت قبضے میں لے لی ۔فوڈ اتھارٹی کے مطابق گاڑی میں 5 ہزار لیٹر جعلی مضرصحت دودھ موجود تھا دودھ والی گاڑی ہڑپہ سے سپلائی کے لیے رینالہ خورد آرہی تھی ڈرائیور کے مطابق دودھ مبینہ طور پر سرکاری ادارے میں سپلائی کیا جانا تھا اسسٹنٹ کمشنر اورفوڈ اتھارٹی کی نگرانی میں دودھ کو مقامی نہر میں ضائع کردیاگیا جبکہ سٹی پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر کارروائی کا آغاز کردیاہے ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں