چیچہ وطنی، جیٹھ سے رنجش پر چچی نے بھتیجا قتل کر دیا

چیچہ وطنی (این این آئی) پولیس صدر چیچہ وطنی نے دو روز قبل چک 110 بارہ ایل سے اغواء کیے جانے والے محنت کش کے پانچ سالہ بیٹے عبدالرحمن کی لاش چک 94 بارہ ایل کے قریب نہر سے برآمد کرلی جبکہ ملزمہ کوبھی گرفتارکرلیاگیاہے،کمسن بچے عبدالرحمن کو اغواء کرکے نہر میں پھینک کر ہلاک کرنے کا اعتراف ملزمہ شگفتہ نے کرلیا ہے ، مقتولہ بچے کی چچی ہے۔پولیس صدر چیچہ وطنی نے مقتول بچے کے باپ آصف علی کی مدعیت میں مقدمہ 363 اور 302 ت پ درج کرلیا ہے ۔ شگفتہ ملزمہ نے انکشاف کیا کہ اس کے باپ سے رنجش کی بناء پر گھناؤنا جرم کیا ہے اور بچے کو بازار سے ورغلاء کر ہمرا ہ لے گئی اور نہر میں پھینک کر ہلاک کر دیا اور بچے کی گمشدگی پر آنسو بہاتی رہی ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں