ساہیوال، مختلف مقامات سے 3 بچے اغوا

ساہیوال(این این آئی) ساہیوال کے مختلف علاقوں سے تین بچوں کواغواء کرلیا گیا ۔واقعات کے مطابق گلی مسجد نوروبرکت مزدور پلی سے غلام سرور کے چودہ سالہ بیٹے صائم کو علی حید ر ، اللہ رکھا اور راشد نے زبردستی اغواء کرلیا اور موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے ۔عظمت کے کاٹھیا سے ایک خاتون زکیہ بی بی کے دو بچوں طیبہ پانچ سالہ اور لائبہ اڑھائی سالہ کو طارق ، مانک ،سجاول ، ندیم زبردستی اغواء کرکے کارمیں ڈال کرفرار ہوگئے ۔پولیس تھانہ سٹی اور تھانہ ہڑپہ نے دو مقدمات 363 ت پ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ ابھی تک بچے بازیاب نہیں ہوسکے ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں