ساہیوال،جماعت اسلامی کے زیر اہتمام یوم آزادی کا رنگا رنگ پروگرام

ساہیوال(ایس این این) جماعت اسلامی ساہیوال کے زیر اہتمام تحریک آزادی کے جاں نثاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یوم آزادی کے حوالے سے ایک رنگا رنگ تقریب 14 اگست کو ڈاکٹر طاہر سراج کی رہائش پر منعقد ہو گی. تقریب میں ہر عمر سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے پینٹنگ، ملی نغموں ، گیمز ،کوئز، خطاطی اور بیت بازی کے مقابلے ہوں گے. تقریب کے شرکا کی تحریک پاکستان میں حصہ لینے والے بزرگوں سے ملاقات بھی کروائی جائے گی. مقابلہ جات میں جیتنے والے شرکا میں انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے. شرکت کے لیے درج ذیل اشتہار میں دیے گئے نمبرز پر رابطہکیا جاسکتا ہے.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں