ساہیوال، نہر سے نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد

ساہیوال(این این آئی) پولیس غلہ منڈی نے واپڈا گرڈ سٹیشن ملتان روڈ موڑ کے باالمقابل نہر نو ایل سے ایک بتیس سالہ نوجوان کی لاش برآمد کرلی ۔
نوجوان کی لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ، ملزموں نے مقتول کو گولی مار کر قتل کرکے لاش نہر نو ایل میں پھینک کر فرار ہوگئے ۔ پولیس غلہ منڈی نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردی ہے ۔ ابھی تک مقتول کے ورثاء بھی نہیں مل سکے ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں