گلشن حسنین، ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر سب کچھ لوٹ لیا

ساہیوال(ایس این این) تھانہ ڈیرہ رحیم کے علاقے میں ڈکیتی کی بڑی واردات. دس ڈاکوؤں نے گلشن حسنین میں واقع ایک گھر میں اہل خانہ کویرغمال بنا کر بھاری طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی. تفصیل کے مطابق گزشتہ رات دس ڈاکو گلشن حسنین کے ایک گھر میں داخل ہوئے اور گھر والوں کو گن پوائینٹ پر یرغمال بنا لیا. ڈاکوؤں نے اطمینان سے 12 تولے زیور اور دو لاکھ روپے نقد کے علاوہ ایل ای ڈیز، موبائل فون اور بچوں کے کھلونے تک لوٹ لیے. تھانہ ڈیرہ رحیم کے علاقے میں یہ گزشتہ دو ہفتوں میں ڈکیتی کی دوسری بڑی واردات ہے. پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں