ساہیوال، ہوائی فائرنگ سے روکنے پر ملزمان نے 3 بچوں کو زخمی کردیا

ساہیوال(آن لائن) عیسیٰ نگری میں شرارتی ٹولے کی فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ مقدمہ درج 4 گرفتار۔واقعات کے مطابق عیسیٰ نگری میں ندیم ، ساگر ، ساحل پریم اور رانا ندیم روزانہ بستی میں فائرنگ کرکے شیخی بھگارتے تھے جب مبارک مسیح نے روکاتو ملزموں نے مبارک اور اسکے بھانجے عباس ،بھتیجی نیہاشریف اور بھتیجے شکیل پر پستولوں سے گولیاں مارکر شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے۔ملزموں کی فائرنگ سے بچے زخمی ہو کر گرگئے تو ریسکیو1122 نے زخمیوں مبارک ، عباس ،شکیل اور نیہا شریف کو ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال داخل کرادیا جہاں عباس اورنیہاشریف کی حالت نازک ہے۔پولیس فتح شیر نے مبارک کی مدعیت میں مقدمہ 148-324 اور 149 ت پ درج کرکے چار ملزموں ندیم ، ساگر ، ساحل اور پریم کو گرفتار کرلیاہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں