ساہیوال، سیاسی گھرانے کا نوجوان ڈاکوؤں کا سرغنہ نکلا

ساہیوال(این این آئی) پولیس یوسف والا نے اڈہ گیمبر پر کریانہ کے دوکاندار محمد وقاص کی دوکان سے دن دہاڑے گاہک کو گولی مارکر ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی لوٹنے والے چار ڈاکوؤں کا سراغ لگاکر گرفتار کرلیا ، گروہ کے سرغنہ ڈاکو ظفر اقبال چیمہ کا تعلق سیالکوٹ کے سیاسی گھرانے سے ہے ، رضوان ، یاسر اور حیدر موچی کاتعلق ساہیوال اور اوکاڑہ سے ہے ۔تفصیلات کے مطابق چار جولائی کو ایک بجے دن دچار ڈاکو دو موٹر سائیکلوں پر آئے اور اسلحہ تان کر محمد وقاص سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی لوٹ لی جب محمد وقاص دوکان سے نیچے اترا تو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک گاہک مدثر بلوچ گولی لگنے سے شدید زخمی ہوکر گر گیاجسے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال داخل کرادیاگیا جہاں اس کی حالت ابھی تک نازک ہے۔پولیس نے مقدمہ محمد وقاص کی مدعیت میں 397-394 ت پ درج کرکے سی سی ٹی وی کی فوٹیج سے ڈاکوؤں کا سراغ لگا لیا ۔ ڈاکوؤں کے قبضہ سے چار ناجائز پسٹل بھی برآمد کرلیے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں