ساہیوال، قیوم ہسپتال سے ممتاز عالم دین کا نومولود پوتا اغوا

ساہیوال(آن لائن) گورنمنٹ حاجی عبدالقیوم ہسپتال سے ممتاز عالم دین مولانا عبدالستار نقشبندی کے نومولود پوتے کو وارڈسے اغواء کر لیا گیا ۔ ورثاء کا احتجاج ہسپتال سیکیورٹی گارڈ غائب ۔تفصیلات کے مطابق عالم دین کے بیٹے حافظ محمدزبیر کی بیگم طیبہ نے ہفتہ کی رات ساڑھے نوبجے ایک بیٹے کو جنم دیاتو بچے کو چلڈرن وارڈ منتقل کردیا گیا جہاں سے آج صبح دو بجے ایک خاتون بچے کو اغواء کرکے فرار ہوگئی ۔ہسپتال کے باالمقابل تھانہ سٹی پولیس کو بروقت اطلاع دی گئی مگر پولیس تاخیر سے پہنچی ۔سیکیورٹی گارڈ ڈیوٹی پرموجود نہ تھے ۔ ناقص سی سی ٹی وی کیمروں کی وجہ سے ملزمہ کی شناخت نہیں ہوسکی۔ ورثاء نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ہسپتال انتظامیہ کی نااہلی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور سیکیورٹی سٹاف کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔
بعد ازاں سول سوسائٹی ،علمائے اکرام ، تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کیااور دھرمنا دے دیااور نومولود بچے کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیاجس پر ڈی پی اوساہیوال نے معاملے کا نوٹس لے لیا اور ڈی ایس پی سٹی کی سربراہی میں بچے کی بازیابی اور ملزمہ کی گرفتاری کے لیے ایک سپیشل ٹیم تشکیل دے دی ہے اور ٹیم نے بچے کی بازیابی کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے ہسپتال سے بچے کے اغواء کے واقعہ کی انکوائری کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے ۔ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں زمہ داروں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔ پولیس نے اس ضمن میں بچہ اغوا کرنے والی عورت کا خاکہ بھی جاری کیا ہے. عورت کی نشان دہی کرنے والے کو پولیس کی جانب سے انعام دیا جائے گا.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں