ساہیوال، کرکٹ گراؤنڈ میں فائرنگ، 2 کھلاڑی زخمی

ساہیوال(آن لائن) نواحی چک 96/6 آرکرکٹ گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلنے والے بچوں کی تصویریں موبائل میں لینے سے منع کرنے پرچھ مسلح افراد کی فائرنگ اور تشدد سے دو کھلاڑی شدید زخمی ہوگئے ۔ مقدمہ درج دو گرفتار۔واقعات کے مطابق اسی چک کے زمیندارکے بیٹے محمد یاسر چک کے گراؤنڈ میں کرکٹ کھیل رہے تھے اور بعض بچے فٹبال کھیل رہے تھے کہ اس دوران سلمان افضل ، عامر زمان لودھی اور چار نامعلوم پستولوں سے مسلح افراد آگئے اور کھلاڑی بچوں کی ویڈیو بنا کرتنگ کرنا شروع کردیا ۔جب کرکٹ کے کھلاڑی عامر سہیل اور محمد یاسر نے روکا تو ملزموں نے فائرنگ کردی اور تشدد کرکے دو کھلاڑیوں عامر سہیل اور محمد یاسر کو زخمی کردیا۔پولیس فرید ٹاؤن نے محمد یاسر کی مدعیت میں مقدمہ 506 بی 337 ایل ٹو 148-149 ت پ درج کرکے دوملزموں کو حراست میں لے لیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں