ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکا امکان

اسلام آباد (ایس این این) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکا امکان ظاہر کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں15اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے خام تیل کی قمیت 86 ڈالر سے91 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ خام تیل پر دو ڈالر فی بیرل پریمیئم چارجز الگ ہیں ۔واضح رہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی فی بیرل قیمت 97 ڈالرسے102 ڈالرتک پہنچ گئی ہے اور اگرقمیت یہی رہی توپاکستان میں پٹرول کی قمیت میں 15روپےفی لیٹراضافےکا امکان ہے، جبکہ موجودہ ریٹ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

Summer Sale

واضح رہے کہ یکم اگست کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا۔جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے 90 پیسے مہنگا کر دیا گیا، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 273 روپے 40 پیسے ہوگی۔ جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے ہوگئی تھی۔ سابق وزیر خزانہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ گزشتہ دنوں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور اوگرا کے ساتھ تیل کی قیمتوں کے بارے میں مشاورت ہوئی، وزیراعظم نے کہا ہے کہ عوام کے لیے جو بہتر ہوسکتا ہے وہ کرنا چاہیے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہیں اور سب کو پتا ہے کہ اسٹینڈ بائی معاہدہ ہوا ہے، ماضی میں بھی یہی مسئلہ ہوا کہ حکومت نے جاتے ہوئے معاہدوں کو پورا نہ کیا اس لیے ہماری آئی ایم ایف کے ساتھ پیٹرولیم لیوی سے متعلق کمٹمنٹ ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں