قیوم ہسپتال سے بچے کا اغوا، مذہبی جماعتوں کا دھرنا

ساہیوال(آن لائن) گورنمنٹ حاجی عبدالقیوم ہسپتال سے مذہبی راہنماکے پوتے کے اغواء کے بعد سٹی پولیس نے ہسپتال انتظامیہ کے آفیسر و ں ، لیڈی ڈاکٹروں اور دوسرے سٹاف کو ہسپتال سے باہر نکلنے پر پابندی لگادی ہے اور نومولود بچے کی بازیابی کے لیے پولیس نے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔13 اگست کو مذہبی راہنما کے پوتے کو وارڈ سے اغواء کرلیا گیا تھا۔مذہبی جماعتوں نے صدر چوک میں احتجاجی دھرنا کیمپ لگادیا ہے اور بچے کی بازیابی تک احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔جمیعت علمائے اسلام ضلع ساہیوال کے امیر مولانا ضیاء الحق،قاری محمد ابوبکر رشیدی اور رانا کامران اور دیگر مذہبی جماعتوں کے راہنماؤں نے کیمپ کا دورہ کیااو ر متاثرہ خاندان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں