ساہیوال،مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے

ساہیوال( این این آئی) ڈاکو دوکانداروں ، زمینداروں ،طالب علموں اور صراف سے 23 لاکھ 24 ہزار روپے کی نقدی،تین موٹر سائیکل ،12 موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے ۔چک 87/9 ایل سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر محمد جاوید صراف سے نقدی 75 ہزار روپے ۔ صابر ٹاؤن میں فاسٹ فوڈ ملازم سلیم بابر سے نقدی 12 ہزار دو سو روپے اور موبائل ۔ بیرونی اڈہ لاریاں سے ایک طالب علم ساجد حسین سے موبائل ،غربی بائی پاس پر فیکٹری ملازم حافظ شفیق الرحمن سے موبائل ۔ شادمان ٹاؤن سے زمیندار محمد شہبازخان سے نقدی 3 ہزار روپے اور موبائل ۔ گڑوی والا پل سے دوکاندار عقیل احمد بٹ سے موبائل ۔ چک 184/9 ایل کے قریب زمیندار محمد حماد اور اس کے دوست غلام فرید سے نقدی تین ہزار روپے ، موٹر سائیکل نمبر 92 ایس ایل جی اور دوموبائل ،پولیس چوکی اڈہ شیریں موڑ سے چند گز کے فاصلہ پر دوکاندار سرفرازاحمد سے چار لاکھ 82 ہزار160 روپے نقدی اور موبائل ،چک 155/9 ایل سے زمیندار زاہد اقبال سے 32 ہزار روپے نقدی اور دوموبائل ۔ چک 87/6 آرسکھاں والی میں ایک دوکاندار رانا محمد عمران سے موٹر سائیکل بلا نمبر ی ، نقدی دولاکھ 89 ہزار روپے ،14 لاکھ روپے مالیت کے زیورات ، تین گھڑیاں ۔ شادمان چوک میں زمیندار خالد محمود خان سے نقدی 50 ہزار روپے اور موبائل اور چک 94/6 آر میں محمد نعمان اکبر کی دوکا ن سے 30 ہزار روپے نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے ۔پولیس غلہ منڈی ، فرید ٹاؤن ڈیرہ رحیم اور کمیر نے 12 مقدمات-356 382-395-392 اور 397 ت پ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ابھی تک ملزم گرفتا ر نہیں ہوسکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں