ساہیوال، جعلی زرعی ادویات بیچنے والی کمپنی کےخلاف مقدمہ

ساہیوال(آن لائن) پولیس غلہ منڈی نے جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والی کمپنی کے ڈائریکٹر ،جنرل مینیجر اور سٹور انچارج کے خلاف جعل سازی ، دھوکہ دہی ، فراڈ اور بوگس برانڈز استعمال کے الزامات میں مقدمہ درج مٹیریل اور بوگس دستاویزات ضبط۔تفصیلات کے مطابق وائیٹل ایگرو کیمیکل انڈسٹری پرائیویٹ لیمیٹڈ ہارون آباد کے ڈائریکٹر محمد اعظم ، جنرل مینیجر راشد محمود اور سٹور انچارج ساجد بشیر نے مبینہ طور پر جعلی بین الاقوامی برانڈ کی ادویات کے نام کے برانڈ چھپوا کر بوگس دستاویزات بنا کر کسانوں کی کروڑوں روپے کی فصلوں کو نقصان پہنچایا۔جب محمد حید ر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی ٹیم نے چھاپہ مارکر زرعی ادویات اور امپورٹڈ دوائی کی چیکنگ کرائی تو لیبارٹری نے جعلی قرار دے دی اور فصلوں کے لیے تباہ کن قرار دے دیا ۔جس پر پولیس غلہ منڈی نے محمد حیدر کی مدعیت میں مقدمہ ]471-468-420 ت پ اور 1971(A)23 ایگری کلچرل پیسٹی سائڈز آرڈی نینس کے تحت مقدمہ درج کرلیا ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا اور تمام مٹیریل اور بوگس دستاویزات قبضہ میں لے لیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں