ساہیوال، ٹریفک پولیس نے بچہ اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

ساہیوال (بیورورپورٹ) ٹریفک پولیس نے بچے کے اغواء کی کوشش ناکام بنادی۔ڈی ٹی اوسعید لودھی کی ٹریفک وارڈن علی احمد کوشاباش۔تفصیلات کے مطابق مغوی بچے اسدولداصغرقوم راجپوت کے مطابق مبینہ اغواء کاروں نے اسے صبح 7بجے قریب نواں پنڈنارووال سے اغواء کرکے بے ہوش کردیا۔کارسواراغواء کاراسے براستہ چیچہ وطنی کسی دیگرشہرلے کرجارہے تھے کہ اس کو ہوش آگیااوربچے نےروناشروع کردیا۔اغواء کارڈیوٹی پر موجودٹریفک وارڈن علی احمد کودیکھ کر بچے کو چھوڑکرفرارہوگئے۔ٹریفک وارڈن نے بچہ کوکھاناکھلاکرمقامی تھانہ سٹی چیچہ وطنی کے سپردکردیا۔ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرسعید احمد لودھی نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر ڈیوٹی پر موجودٹریفک وارڈنزکوشاباش دیکرا ن کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں