ساہیوال ، کاشت کار کی نوجوان بیٹی سے جبری زیادتی

ساہیوال(این این آئی) نواحی چک 88 سکس آر رتی ٹبی میں ایک کاشتکار کی نوجوان بیٹی پرگھر میں گھس کر تین افراد کا مجرمانہ حملہ،جبراآبروریزی کے بعد فرار ہوگئے ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک کو گرفتارکرلیا۔واقعات کے مطابق محنت کش محمد علی کی بیٹی تائبہ بی بی اپنی ماں کے ہمراہ گھر میں سوئی ہوئی تھی کہ تین مسلح افراد سیڑھی لگاکر گھر میں داخل ہوئے اور تائبہ سے جبرا زیادتی کی ۔ ملزم اسلحہ لے کر ماں کے سر پر کھڑے رہے ۔تائبہ کو ہوس کا نشانہ بنا کر فرار ہوگئے ۔ پولیس فرید ٹاؤن نے بچی کی ماں روبینہ بی بی کی مدعیت میں مقدمہ 376 ت پ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اور ایک ملزم نیاز علی کو گرفتار کرلیا ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں