ساہیوال، جیل وارڈن کی بھرتی، دوسرے کی جگہ امتحان دینے والا گرفتار

ساہیوال(بیورورپورٹ)
کمانڈکالج سے جعلسازگرفتار،جیل وارڈن کی بھرتی کے دوران کالج کے ایڈمن بلاک میں جعلسازعبدالغفورپرچہ دے رہاتھاجسے گرفتارکرلیاگیا،مقدمہ درج۔سرفرازاحمد نگران نے بتایاکہ وہ بسلسلہ امتحان CTS برائے بھرتی جیل وارڈنز بمقام کمانڈ کالج ایڈمن بلاک کمرہ نمبر 15 میں موجودتھاکہ پیپر کے دوران چیکنگ کاغذات اصل کی پڑتال کے دوران رولنمبر 14102433 ازاں محمد عمران جٹ کے متبادل عبدالغفور بھٹہ جعلسازی سے اپنے آپ کو محمد عمران ظاہر کرتے ہوئے پیپر دے رہا تھا۔مذکورہ نے محمد عمران کے متبادل اپنے آپ کو امید وار ظاہر کیاجسے موقع پر سے پکڑا لیاگیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں