ساہیوال، پی ٹی آئی رہنما رائے حسن نوازکی رہائش گاہ پر چھاپہ

ساہیوال(این این آئی) اینٹی کرپشن ساہیوال سرکل کا چیچہ وطنی میں تحریک انصاف کے دو سابق ارکان قومی اسمبلی رائے حسن نواز ،رائے مرتضیٰ اقبال ،بیگم تبسم نیاز اور سابق ایم این اے کی بیوہ ماں عابدہ گل بی بی چار اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کیلئے رہائش گاہ پر چھاپہ،چار وں مجرم گرفتار نہیں ہوسکے۔اینٹی کرپشن ساہیوال سرکل نے 2جون 2023کو چیچہ وطنی میں پٹرول پمپ سی این جی اسٹیشن ،کمرشل بنک اور مارکیٹ تعمیر کی ۔
لیکن میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی کو تین کروڑ 14لاکھ 16ہزارروپے کی کنورژن فیس کی ادائیگی نہ کی۔جس سے بلدیہ کے خزانہ کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے نقصان پہنچایا ۔محکمہ لوکل گورنمنٹ نے رقم جمع کرانے کا حکم دیا مگر رائے حسن نواز وغیرہ نے ہائی کورٹ ملتان بینچ میں پٹیشن دائر کردی ۔
عدالت عالیہ نے اپیل 12جولائی 2016کو مستردکردی ۔جس کے بعد محکمہ بلدیات کی درخواست پر اینٹی کرپشن ساہیوال سرکل نے دو جون 2023 ء کو رائے خاندان کے چار وں ملزموں کے علاوہ عمر اویس تحصیل آفیسر چیچہ وطنی کے خلاف مقدمہ 420-409-166ت پ اور 5-2/47پی سی اے درج کر لیا ہے۔ملزم تحصیل آفیسر عمر اویس نے اینٹی کرپشن عدالت سے حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری کروارکھی ہے۔جبکہ رائے خاندان چاروں افراد مفرور ہیں جس کی وجہ سے سپیشل جج اینٹی کرپشن ساہیوال عارف محمود نیازی نے گیارہ اگست کو چاروں ملزموں کو اشتہاری مجرم قرار دے کر گرفتاری کا حکم دے دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں