ساہیوال، فرنیچر بازار سے دکاندار اغواء

ساہیوال(این این آئی) فرنیچر بازار سے ایک دوکاندار عمران اصغر کو دن دہاڑے مسلح افراد اغواء کر کے فرار ہوگئے ،مقدمہ درج کرلیا گیا۔واقعات کے مطابق دوکاندار عمران فرنیچر بازار میں اپنی دوکان پر بیٹھا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد زبردستی اغوا ء کر کے لے گئے ۔پولیس فتح شیر نے دوکاندار کے بھائی عرفان اصغر کی مدعیت میں مقدمہ 365 ت پ نامعلوم اغواء کاروں کے خلاف درج کرلیا ہے۔دوکاندار کا موبائل فون مسلسل بند آرہاہے۔ پولیس دوکاندار کی بازیابی کے لیے تفتیش کررہی ہے۔فرنیچر بازار کے دوکانداروں نے دن دیہاڑے دوکاندار کے اغواء پر احتجاج کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ دوکاندار کو بازیاب کرایا جائے ورنہ دوکاندار شٹر ڈاؤن ہڑتال پر مجبور ہوں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں