ساہیوال، زمیندار پر قاتلانہ حملہ، سابق تحصیل ناظم کے خلاف پرچہ درج

ساہیوال(این این آئی) پولیس بہادرشاہ نے زمیندا ر تصدق حسین شیرازی پر قاتلانہ حملہ کرکے شدید زخمی کرنے کے الزام میں سابق ایم این اے ،سابق تحصیل ناظم ، ان کے مینیجر اور دونامعلوم ملزموں سمیت 5افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔22اگست کو چک 59جی ڈی آبادی وسیر والی کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے موٹر سائیکل پرجاتے ہوئے زمیندار سید تصدق حسین شیرازی کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جسے سول ہسپتال داخل کردیا گیا ہے اور زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔سابق تحصیل ناظم رانا عامر شہزاد اور تصدق حسین شیرازی کے درمیان زمین کا تنازعہ چلا آرہا ہے۔پولیس نے مقدمہ 148-109-324اور 149ت پ درج کر لیا ہے ۔ ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں