ساہیوال، نجی کمپنی کا ڈرائیور قتل

ساہیوال(این این آئی) ساہیوال لاہور روڈ پر ویوموڑ کے قریب نجی کمپنی ڈرائیور عبدالجبار کو گولی مار کر قتل کردیا لاش نہر کنارے پھینک کر فرار ہوگئے ۔پولیس غلہ منڈی نے نہرکنارے لاش برآمد کرلی ۔مقتول کا موبائل اور نقدی 46ہزار روپے بھی مقتول کی جیب سے پائی گئی ۔پولیس غلہ منڈی نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ساہیوال ٹیچبنگ ہسپتال منتقل کردی ہے ۔نقدی اور موبائل قبضہ میں لے لیا ہے۔ پولیس مقتول کے قتل کی وجہ معلوم نہیں کرسکی تاہم پولیس کے ذرائع نے انکشاف کیا کہ عبدالجبارکا قتل دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس نے مقتول کے ورثاء کو چک 65فائیو ایل سے بلوا کر تفتیش شروع کردی ہے ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں