ساہیوال، دو بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری، فنڈز جاری

عارف چوک سے ملتان روڈ بائی پا س تک تعمیر کے لیے ایک ارب 73کروڑ روپے کی منظوری

ساہیوال(آن لائن) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے ساہیوال شہر کے دو اہم ترقیاتی منصوبوں کے لیے دو ارب 18کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے ۔ اور فنڈزکی فوری فراہمی کا حکم دے دیا ہے ۔ سرور چوک سے بائی پاس فیز ٹو کے لیے 43کروڑ روپے کے اجراء کا حکم دے دیا ۔یہ منصوبہ ایک ارب 65کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے ساہیوال شہر سے گزرنے والی قومی شاہراہ کی عارف چوک سے ملتان روڈ بائی پا س تک تعمیر کے لیے ایک ارب 73کروڑ روپے کی منظوری دے دی اور فنڈز جاری کردیے ۔ وزیر اعلیٰ نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں کارڈیالوجی ہسپتال تعمیر کرنے کے لیے محکمہ صحت سے رپورٹ مانگ لی ہے ۔ یہ بات سرکاری ذرائع نے یہاں بتائی ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں