ساہیوال، مرکزی مسلم لیگ کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ساہیوال(ایس این این) پاکستان مرکزی مسلم لیگ ساہیوال کی جانب سے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا. مظاہرین نے بجلی کے بھاری بلز اور حکومت کی عوام دشمن پالیسی کے خلاف نعرے بازے کی اور مہنگائی کاسد باب کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا.احتجاجی مظاہرے میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ ساہیوال کے رہنما چوہدری ارشد نواب امیدوار این اے 143 ، حاجی قیصر سردار رامے امیدوار این اے 142 ،پی پی 199 ، رانا رضوان ارشد ایڈوکیٹ ، انجینئر رضوان حمید پی پی 197 ،دلبر جانی صدر عیسائی کمیونٹی ساہیوال ، انجینئر محمد تنویر پی پی کوآرڈینیٹر ، اور سینکڑوں افراد نے شرکت کی.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں