ساہیوال، سکول گیٹ سے واپڈا ملازم اغواء

ساہیوال( آن لائن) ساہیوال پاکپتن روڈ پر مکبر سکول کے گیٹ سے واپڈا کے ملازم عاشق رسول کو اغواء کرلیا گیا ۔پولیس نے نامعلوم اغواء کا روں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔واقعات کے مطابق چک 101نو ایل کے زمیندار حاجی غلام مصطفی کا بھتیجا عاشق رسول لاشار ی گھر سے اپنے بیٹے عطا محی الدین چھ سالہ کو سکول چھوڑنے اپنی موٹر سائیکل نمبر 9748 اے ایم ایل پر گیا تو بچے کو سکول کے گیٹ پر اتار کر واپس جانے لگا تو کار میں سوار نامعلوم مسلح افراد اغواء کرکے فرار ہوگئے ۔عاشق رسول لاشاری واپڈا آفس اپنی ڈیوٹی پر نہ پہنچا جس پر اہل خانہ اور واپڈا ملازمین نے گہری تشویش کا اظہار کیا ۔پولیس غلہ منڈی نے چچا حاجی غلام مصطفی کی مدعیت میں مقدمہ 365ت پ درج کر لیا ہے ۔ اور اس کا موبائل بھی بند ہے ۔پولیس ابھی تک اغواء کا روں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہوسکی ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں