ساہیوال، ٹیلی کام ریٹیلرز کا مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان

ساہیوال(ایس این این) پاکستان ٹیلی کام ریٹیلرز ایسوسی ایشن نے مہنگائی کیخلاف مُلک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔اس حوالے سے پی ٹی سی ڑیٹیلرز ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد آصف رفیع نے کہا ہے کہ پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے مصنوعات کی پیداواری لاگت بڑھ چکی ہے جس سے شدید مہنگائی کا طوفان آگیا ہے.پٹرول اور بجلی کی اضافی قیمتوں کی وجہ سے ٹیلی کام ریٹیلر جو پہلے ہی کم کمیشن کی وجہ سے اپنا گزارا مشکل سے کر رہے تھے اب مزید بوجھ تلے دب گئے ہیں.عوام کی قوت خرید جواب دے گئی ہے.ہمارا گورنمنٹ آف پاکستان سے مطالبہ ہے کہ وہ پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ فوری طور پر واپس لے، پر امن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے. انھوں نے ملک بھر کے ریٹیلرز کو اپنے شہروں میں تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر احتجاج میں شرکت کی درخواست کی ہے.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں