چیچہ وطنی، تیز رفتارٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا

چیچہ وطنی(ایس این این) چیچہ وطنی، تھانہ صدر کی حدود میں ٹریفک حادثہ، کمالیہ روڈ 111 سیون موڑ کے سامنے تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔ ایک موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ۔ دونوں موٹر سائیکل سواروں کا تعلق اڈا کلیرا تحصیل کمالیہ سے بتایا جاتا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی 1122 اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے زخمی نوجوان کو طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں شفٹ کر دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں