چیچہ وطنی، جناح ٹاؤن میں ڈکیتی کی ناکام کوشش

چیچہ وطنی(ایس این این) چیچہ وطنی میں مقامی کاروباری شخصیت عبدالمالک وینس کے گھر ڈکیتی کی ناکام کوشش ، اہل خانہ نے ڈاکوؤں کے خلاف مزاحمت کر کے انھیں فرار ہونے پر مجبور کر دیا. ذرائع کے مطابق عبدالمالک وینس آج شب 44 بارہ ایل سے ایک فوتگی میں شرکت کے بعد اہل خانہ کے ہمراہ گھر واپس پہنچے تو 8 ڈاکو گھر میں چھپے بیٹھے تھے. ڈاکوؤں نے عبدالمالک کو یرغمال بنا لیا تاہم عبدالمالک مزاحمت کے بعد چھت پر پہنچنے میں کامیاب ہو گئے اور شور مچا دیا جس پر ان کے بھائی عبدالخالق موقع پر پہنچ گئے ڈاکوؤں نے عبدالخالق پر فائرنگ کی اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے. یاد رہے کہ عبدالمالک وینس کے ہاں پہلےبھی ڈکیتی کی واردات ہو چکی ہے.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں