ساہیوال، واپڈا کی چھاپہ مارٹیم پر بجلی چوروں کا حملہ

ساہیوال(این این آئی) نواحی چک98نو ایل میں واپڈا کی چیکنگ ٹیم پر ڈیفالٹروں نے حملہ کر کے اہلکاروں کو زخمی کردیا، مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق واپڈا میپکو کی ایک ٹیم اسی چک کے وارث علی ڈیفالٹر کے گھر پہنچی جہاں بجلی چوری کی جارہی تھی ۔تو وارث علی ،محمد یعقوب اور علی رضا نے واپڈا ملازمین کو میٹر اتارنے پر تشدد کا نشانہ بنایا جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا ۔پولیس ڈیرہ رحیم نے ایس ڈی او کی مدعیت میں مقدمہ 462جے 186-353ت پ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہوسکے ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں