تھانہ فرید ٹاؤن کے کانسٹیبل کاعام شہری پر تشدد ، ڈی پی او کافوری نوٹس

ساہیوال (اے پی پی) تھانہ فرید ٹاؤن کے کانسٹیبل نے عام شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کا واقعہ پر ڈی پی او ساہیوال نے فوری نوٹس لے کر کانسٹیبل سرفراز احمدکو معطل کرکےانکوائری کا حکم دیدیا ہے،تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں تھانہ فرید ٹاؤن ساہیوال کا ایک کانسٹیبل سرفراز احمد ایک شہری عدنان کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے.

 

 

ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزادنے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کانسٹیبل سرفراز احمد کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے اور واقعہ کی انکوائری کا حکم دیا ہے ،انہوں نے کہا ہے کہ انکوائری میں جرم ثابت ہونے پر مذکورہ کانسٹیبل کو قرار واقعی سزا دی جائے گی،پولیس کا تشدد رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ہر شخص کی عزت نفس ہے، ساہیوال پولیس عوام کی جان، مال،اور عزت و آبرو کی محافظ ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں