ساہیوال، ڈاکوؤں نے ویگن ڈرائیور کو گولی ماردی

ساہیوال(این این آئی) نواحی چک 151نو ایل کے قریب کمیر کے ایک ڈرائیورمحمد اقبال گاڑی سوار کو گولی مار کر بائیس ہزارروپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔واقعات کے مطابق محمد اقبال ڈرائیور ویگن آر گاڑی نمبر 1436ایل ای بی پر شہر سے واپس کمیر جارہا تھا کہ نامعلوم ڈاکوؤں نے اشارہ کرکے روکا ۔گاڑی بھگانے پر ڈاکوؤں نے گولی مار کر گاڑی کے شیشے توڑ دیے اور اسے شدیدزخمی کرکے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔زخمی محمد اقبال کو سول ہسپتال ساہیوال داخل کرادیا ہے ۔ پولیس کمیر نے مقدمہ 394ت پ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہوسکے ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں