ساہیوال ، ڈاکوؤں نے 4 لاکھ سے زائد نقدی لوٹ لی

ساہیوال(این این آئی) نو سربازوں نے بیوپاری اور محنت کش کو چار لاکھ 45ہزارروپے نقدی سے محروم کردیا ۔تفصیلات کے مطابق مال منڈی مویشیاں کمیر 120نوایل سے ایک بیوپاری محمد اعظم کو چار نوسربازوں نے مویشی دلانے کا جھانسہ دے کر دولاکھ پینتیس ہزارروپے کی نقدی ہتھیالی ۔شالیمار ٹاؤن 135نو ایل میں ایک محنت کش اظہر مسعود سے رکشہ میں سوار نوسربازوں نے دولاکھ دس ہزارروپے کے زیورات لوٹ لیے اور اسلحہ دکھا کر فرار ہوگئے ۔پولیس کمیر اور غلہ منڈی نے دو مقدمات 379اور 420ت پ محمد اعظم اور اظہر مسعود کی مدعیت میں درج کرکے تفیتش شروع کردی ہے ۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہوسکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں