چیچہ وطنی، عورتوں کی لڑائی میں ایک عورت ماری گئی

چیچہ وطنی(این این آئی) نواحی گاؤں 112بارہ ایل میں عورتوں میں لڑائی جھگڑا پر ایک خاتون آسیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا گیا،مقدمہ درج ،ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا۔واقعات کے مطابق محنت کش کی شادی شدہ ہمشیرہ آسیہ حاملہ کو رنجش کی بنا ء پر رضوان ، شعبان اور ایک خاتون نے اینٹوں سے تشدد کرکے ہلاک کردیا ۔وجہ عناد یہ بتائی گئی ہے کہ عورتوں میںہر وقت لڑائی جھگڑا ررہتا تھا۔پولیس صدر چیچہ وطنی نے مقدمہ 34-302ت پ در کرکے ایک ملزم رضوان کو گرفتار کرلیا ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں